Live Updates

ْ ملک کی ترقی کی راہ میںروڑے اٹکانے والوںکوعوامی عدالت میںمایوسی کاسامناہوگا،مرتضیٰ جاویدعباسی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میںروڑے اٹکانے والوںکوعوامی عدالت میںمایوسی کاسامناہوگااس خطے کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے، ہم ترقی کے کاموںپرکبھی سیاست کوترجیح نہیںدیتے ،پی ٹی آئی جس سیاست کوپروان چڑھارہے ہیںاگریہ روایت چل پڑی توسیاست مشکل ہوجائیگی، عمران خان اورانکی ٹیم سیاسی فہم سے عاری ہے،تحریک انصاف کو مثبت سیاست اورکردارکامظاہرہ کرناچاہئے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے کھولیاںبالاں،حویلیاںکا 132-KVگرڈسٹیشن کے افتتاح کے بعدایک پروقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرخیبرپختونخواسمبلی میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈروممبرصوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹانے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

گرڈسٹیشن سے حویلیاںشہرسمیت78گائوںمستفیدہوںگے،علاوہ ازیںہریپورگرڈسٹیشن سے منسلک گائوںکوبھی کھولیاںبالاں گرڈسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائیگی،کھولیاںبالاںکی132-KVگرڈسٹیشن کے قیام سے حویلیاںشہرسمیت78 گائوںکوبجلی دی جائیگی۔

ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت اورمسلم لیگ(ن)کی بہترین پالیسیوںکی بدولت وطن عزیزمیں توانائی کے بحران پرقابو اوردہشت گردی کی عفریت کاخاتمہ کیاگیااوربیرونی ممالک سرمایہ کاروںنے حکومت اورپالیسیوںپر اعتمادکا اظہار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات