آصف علی زر داری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات

مجموعی صورت حال ، نگران حکومت ، پارٹی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ اپریل 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سابق صد ر مملکت و پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سربراہ آصف علی زر داری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مرکزی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال ، نگران حکومت ، پارٹی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں آصف علی زرداری سے رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک اور سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ نے بھی ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔