مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں چیف آف دی نیول سٹاف امیچر گالف کپ کا آغاز

جمعہ اپریل 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) : مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچر گالف کپ کا آغازہو گیا۔گالف کپ کے پہلے دن سینئرامیچر اور امیچر کٹیگیری کے گالفرز کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

سینئرامیچر میں راولپنڈی گالف کلب کے بریگیڈیئر نصراللہ نیٹ 68 اسکور کے ساتھ نیٹ کٹیگیری میں جبکہ لاہور گریڑن گالف اینڈکنٹری کلب کے لیفٹیننٹ کرنل آصف مہدی گراس سکور75کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔ امیچر کٹیگیری میں راولپنڈی گالف کلب کے عمران جنجوعہ نیٹ اسکور61 کے ساتھ نیٹ کیٹیگیری میں جبکہ ویسٹرن وینڈ گالف کلب کے محمدشریف گراس سکور69کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :