کاسمو کلب کے کچن کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر3مزدور جاں بحق ،2 شدید زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جناح باغ میں واقع کاسمو کلب کے کچن کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر3مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جن کوطبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایدھی ترجمان کے مطابق جناح میں واقع کاسموکلب کے کچن کی چھت کی تبدیلی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران چھت گرگئی جس سے 5مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں ملبہ ہٹا کر پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال پہنچایا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ باقی دو زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔