حکومت کی جانب سے حالیہ پیش کردہ بجٹ غیر قانونی اور سیاسی ہے،اسداللہ بھٹو

جمعہ اپریل 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ پیش کردہ بجٹ غیر قانونی اور سیاسی بجٹ ہے، جس پر عملدرآمد کرنا آنے والی حکومت کیلئے ممکن نہیں ہوگا،،نواز لیگ نے اس سے پہلے پانچ بجٹ پیش کئے ان میں موجودہ بجٹ کی طرح کھاد سمیت دیگر اشیاپر کیوں ریلیف نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے کوئی وضاحت نہیں کی گئی اسلئے بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے آنے والی حکومت کو نئے ٹیکس لگانا پڑیں گے جس سے غریب آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بجٹ پیش کرنے کیلئے وزرات خزانہ کا حلف دلوانا سراسر غیر قانونی اور غیر آئینی قدم ہے ،جو شخص نہ قومی اسمبلی اور نہ ہی سینیٹ کا رکن ہے اس کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ کر (ن) لیگ نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ موجود تھے اسلئے غیر قانونی وزیر خزانہ کا پیش کردہ بجٹ بھی غیر قانونی ہے۔