دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کے مختلف چینلز میں فراہمی آب سے متعلق وارا بندی کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اپر پنیاری ڈویژن حیدرآباد کے ایگزیکٹیو انجینئر نے دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث دریا کے مختلف چینلز میں فراہمی آب سے متعلق وارا بندی کا اعلان کیاہے، چینل ڈنو شاہ ایکس ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی23 سے 29 اپریل تک جاری رہے گی ، چینل فال ریگیولیٹر میں پانی کی فراہمی 29 اپریل سے 5 مئی تک ، چینل دڑوایکس ریگیولیٹر میں 5 سے 9 مئی تک ، دڑو برانچ سسٹم میں9 سے 16 مئی تک ، چینل دڑی ایکس ریگیولیٹر میں 16 سے 20مئی تک اور پنیاری برانچ سسٹم لوئر پنیاری ڈویژن سجاول چینل میں پانی کی فراہمی 20سے 26مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :