ْصوبہ بھر کے نوجوان مصوروں کی بنائی گئی تصاویر کی سہ روزہ نمائش "سندھ جا رنگ "کا افتتاح کردیا گیا

جمعہ اپریل 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ ثقافت سندھ کے زیراہتمام صوبہ بھر کے نوجوان مصوروں کی بنائی گئی تصاویر کی سہ روزہ نمائش "سندھ جا رنگ "کا افتتاح جمعہ کو سندھ میوزیم حیدرآباد کی ظفرکاظمی آرٹ گیلری میں کیا گیا، نمائش کا افتتاح ڈی جی کلچر علیم الدین لاشاری نے کیا، نمائش میں صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مصوروں ارسلان نقوی ، سنگھار علی ، شاکر علی منگنھار ، مرتضیٰ علی منگنھار ، رمیش کمار ، فرخ شہاب ، نایا ب نور اور دیگر نے سندھ کی ثقافت ، رسومات اور زندگی کے عوامل کی عکاسی کرتی تصاویر کو نمائش میں پیش کیا، اس موقع پر لوگوں نے بڑی تعداد میں نمائش دیکھی اور نوجوان مصوروں کے کام کو سراہا۔