رافیل نڈال، کارینو بسٹا اور سٹیفانوس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ اپریل 23:52

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) رافیل نڈال، کارینو بسٹا اور سٹیفانوس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن کلیزن کو 6-0 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، اسپین کے ہی پبلو کارینو بسٹا بھی کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے گریگور دمترف کو 6-3 اور 7-6 سے شکست فاش سے دوچار کیا، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس نے ڈومنک تھائم کو زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :