پرتھوی شاہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:52

پرتھوی شاہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم ..
دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) دہلی ڈیئر ڈیولز کے نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے، انہوں نے جمعہ کو رواں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی، انہوں نے آئی پی ایل کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں نصف سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں ففٹی بنانے والے مشترکہ طور پر کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 18 برس اور 169 دنوں کی عمر میں ففٹی بنا کر سنجو سیم سن کا ریکارڈ برابر کر دیا، سیم سن نے 2013ء میں منعقدہ ایونٹ میں اسی عمر میں ففٹی بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :