پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار صابر حسین کو خراجِ تحسین

جمعہ 27 اپریل 2018 23:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار صابر حسین کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ڈی جی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی پنجاب پولیس اہلکار صابر حسین کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی صابر حسین کے لیے آرمی میڈیکل کور کو مصنوعی اعضا مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔