لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر عائد سیلز ٹیکس ختم، قیمتوں میں یکدم بڑی کمی کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 اپریل 2018 21:39

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر عائد سیلز ٹیکس ختم، قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر دیے جانے کے بعد قیمتوں میں یکدم بڑی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ پارلیمنٹ کے آخری ماہ میں مالی سال 2018 اور 19 کیلئے بجٹ پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ کا کل حجم 56 ارب 61 ارب روپے ہے۔ حکومت نے کئی شعبوں میں ٹیکسز میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر عائد سیلز ٹیکس کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی اشیاء پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کے باعث ان اشیاء کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :