سپیکر قومی اسمبلی کی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں لانے کی ہدایت

جمعہ اپریل 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لائیں۔