سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کابجٹ سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

جمعہ اپریل 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بجٹ سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا گیا جن میں زاہد حامد‘ سعید احمد منہیس‘ سید نوید قمر‘ ایس اے اقبال قادری‘ آسیہ ناصر اور غازی گلاب جمال شامل ہیں جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔