سینٹ نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی سفارشات کی منظوری دیدی

جمعہ اپریل 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) سینٹ نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کی سفارشات کی منظوری دیدی ۔ جمعہ کو سینٹ نے غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ سینیٹر مصدق ملک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی غیر ملکی اثاثہ جات (اعلان اور واپسی) بل 2018ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد انہوں نے کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سفارشات منظور کرنے کے لئے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

سینٹ نے ملکی اثاثہ جات کو رضاکارانہ ظاہر کرنے کے بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دے دی اس سلسلے میں سینیٹر مصدق ملک نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد ایوان نے سفارشات منظور کرلیں۔سینٹ نے انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دے دی اس سلسلے میں سینیٹر مصدق ملک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے تحریک پیش کی کہ بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں سفارشات منظور کی جائیں۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔سینٹ نے اقتصادی اصلاحات کا تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔ سینیٹر مصدق ملک نے اقتصادی اصلاحات کا تحفظ (ترمیمی) بل 2018ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد سفارشات کی منظوری کے لئے تحریک پر چیئرمین نے ایوان میں رائے شماری کرائی۔

اپوزیشن کے واک آئوٹ کے باعث تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سینٹ میں مالیاتی بل 2018ء بشمول سالانہ بجٹ گوشوارہ کی نقل پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالیاتی بل کی نقل ایوان میں پیش کی۔ مالیاتی بل کی نقل پیش کئے جانے کے موقع پر اپوزیشن نے چیئرمین کے ڈائس کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :