Live Updates

لڑائی عابد شیر علی اور مراد سعید کی ،مار رشید گوڈیل کو پڑ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 21:52

لڑائی عابد شیر علی اور مراد سعید کی ،مار رشید گوڈیل کو پڑ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) لڑائی مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی اور تحریک انصاف کے مراد سعید کی ،مار ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کو پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر عابد شیر علی پر حملہ کر دیا جس کے بعد اراکین نے بیچ بچاو بھی کروایا۔

لڑائی مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی اور تحریک انصاف کے مراد سعید کی ،مار ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کو پڑ گئی۔جب مراد سعید عابد شیر علی کی جانب لپکے تو انہوں نے انجانے میں رشید گوڈیل کو مکا مار دیا جس کے بعد رشید گوڈیل ہکا بکا رہ گئے اور اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے گویا وہ پوچھ رہے ہوں کہ مجھے کیوں مارا۔ویڈیو دیکھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات