Live Updates

کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے حقوق کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی،سعید ہاشمی

ہمارا مشن عوام کو بلند و بانگ دعوں ، وعدں اور دلفریب نعروں سے ورغلا نہیں بلکہ عوامی خدمت داد رسی کے عمل سے خود کو ثابت کریں گے ،ر ہنما بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) عوام ہماری رہنمائی کریں بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے حقوق کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی بلند و بانگ دعوے اور وعدے نہیں کرتے عمل سے ثابت کریں گے کہ بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی جماعت ہے اور تمام طبقوں کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سعید ہاشمی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور گوادر سے لیکر ژوب تک عوام کی بڑی تعداد بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہورہی ہے ہمارا مشن عوام کی خدمت ‘ داد رسی ‘ عوام کو ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور بلوچستان کے عوام کی محرومیوں اورپسماندگی کا خاتمہ ہے ماضی میں بلوچستان کے غیور عوام کو خوشنماء اور دلفریب نعروں سے ورغلا گیا ہے جبکہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا بلوچستان عوامی پارٹی کا فورم صوبے میں بسنے والی تمام اقوام کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور ہماری جماعت ایک گلدستہ کی مانند ہے جو کہ صوبے میں بسنے والی تمام برادر اقوام کی نمائندگی کرتی ہے اس موقع پر ملک خدابخش لانگو ‘ ایس آر ناصر ‘ شاہ عرفان غلزئی ودیگر بھی موجود تھے ۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :