وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام لیاقت علی خان سے منسوب کرنے کی تجویز مسترد کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 اپریل 2018 22:48

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام لیاقت علی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام لیاقت علی خان سے منسوب کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ ائیرپورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ جبکہ ائیرپورٹ کا نام کئی ہفتے قابل لیاقت علی خان رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام لیاقت علی خان سے منسوب کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام گندھارا اور فاطمہ جناح رکھنے کی تجاویز بھی مسترد کر دی ہیں۔ اب تک نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے حتمی نام کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کا اسرار ہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بھی بے نظیر بھٹو سے منسوب کیا جائے۔