بجٹ عوام دوست ہے ،عوام کو ریلیف ملے گا، ٹیکس دائرہ کار کو وسعت ملے گی،احتجاج کسی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اچھے لگتے ہیں،رکن قومی اسمبلی حسرت احمد زیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ اپریل 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی حسرت احمد زیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنا دراصل ان رویوں کا عکاس ہے جو گزشتہ پانچ سال سے بعض حلقوں کی طرف سے روا رکھے گئے ہیں، بجٹ عوام دوست ہے توقع ہے کہ اس سے عوام کو ریلیف ملے گا، ٹیکس دائرہ کار کو وسعت ملے گی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتجاج کسی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اچھے لگتے ہیں۔ بجٹ دستاویز کو اگر پڑھ کر کوئی ردعمل دیا جاتا تو بہتر تھا جتنا پڑھا ہے اس کو رواں مالی سال کے بجٹ سے بہتر پایا اور مشکل ترین حالات میں اس سے بڑھ کر حکومت کیا کرسکتی تھی۔