بجٹ میں غربت کے خاتمہ ، مہنگائی میں کمی اور ترقیاتی ایجنڈے پر خصوصی توجہ دی گئی،اپوزیشن کا رویہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں،وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ ، مہنگائی میں کمی اور ترقیاتی ایجنڈے پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اپوزیشن کا رویہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے رویوں کی ہر سطح پر نفی ہونی چاہئے۔ میرے خیال میں اپوزیشن کو معاشی استحکام پر اپنی مثبت تجاویز دینا چاہئے تھیں۔ بجٹ ایک سال کیلئے ہوتا ہے چار ماہ کا کوئی معاشی پیکج ہوسکتا ہے اس لئے تنقید کرنے سے قبل سوچنا چاہئے آئندہ جو بھی حکومت آئے گی ضروری سمجھے تو اس میں بہتری لاسکتی ہے