2018-19 کا بجٹ پیش کرناموجودہ حکومت حق نہیں بنتا،نیئر حسین بخاری

ہمارا مطالبہ ہے کہ آنے والی حکومت بجٹ پیش کرے، پاکستان اس وقت93بلین ڈالر کا مقروض ہے انکی کارکردگی صفر ہے،مرکزی رہنما پی پی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سورج31مئی کو غروب ہو جائے گا2018-19 کا بجٹ پیش کرنا انکا حق نہیں بنتاانکے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ بجٹ پیشے کریں ہمارا مطالبہ ہے کہ آنے والی حکومت بجٹ پیش کرے جو شخص جو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں اسے اختیارات دے دئیے گئے اکناملک سروے اور جو بھی تفصیلات دیں انہوں نے دیں وہ تمام جعلی تھیں پاکستان اس وقت93بلین ڈالر کا مقروض ہے انکی کارکردگی صفر ہے اور سروے جھوٹ پر مبنی ہے آنے والے انتخابات میں ریاست اور الیکشن کمیشن اپنا موثر کردار ادا کرے اور ہماری قیادت کو فول پروف سیکورٹی دی جائے ان خیالات کا اظہار نیئر حسین بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم کے موقع پر مریڑ چوک کیمپ میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد رکنیت سازی کیمپ میں شرکت کیلئے پہنچنا شروع ہو گئی کارکنوں میں مرد، خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے نیئر حسین بخاری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکنیت سازی کی مہم کا آغاز کیاپاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے شہید زوالفقار علی بھٹو کا بنیادی مقصد غریب آدمی کو اپنا حق دینا تھااپنے حق کیلئے آواز اٹھانا بھٹو نے سکھایاایسی بے مثال قیادت کسی اور سیاسی جماعت کو نصیب نہیں ہوئی بینظیر بھٹو کے وارث کے طور پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی پیپلز پارٹی کے پاس جیسا کارکن ہے ایسا کسی پارٹی کے پاس موجود نہیں ہے بین الاقوامی سطح پر بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی نمائندگی کر سکتا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ آزادانہ انتخابی مہم کا حصہ بن سکیں ۔