کاسمو کلب کی کنٹین کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:30

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ لارنس گارڈن میں واقع کاسمو کلب کی کنٹین کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق کاسمو کلب کی کنٹین اچانک گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چھت کے ملبے تلے دبے 38سالہ لیاقت علی ولد اللہ دتہ،50سالہ نامعلوم شخص جوکہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے کی لاشوں کو سروسز ہسپتال جبکہ 20سالہ شہر یار،50سالہ امین اور ایک نامعلوم زخمیوں کو ملبے سے نکال کر سروسز ہسپتال پہنچادیا گیا۔چھت گرنے کی فوری طور پر وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :