حقیقی بھائی اور بھتیجی کو قتل کرنیوالے ملزم کو دو بار سزائے موت، جرمانے کی سزا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:30

خانیوال۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے زمین کے تنازعے پر حقیقی بھائی اور بھتیجی کے دوہرے قتل کے ملزم کو دوبارسزائے موت اور بھاری جُرمانے کا فیصلہ سنادیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقی42/10Rمیں ایک خاندان میں8کنال 16مرلے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا مدعی پارٹی کو یہ بھی شکایت تھی انہیں حصہ نہیں دیا جارہا اور جعلسازی سے رقبہ نام کروالیا ہے اسی جھگڑے میں کچھ عرصہ گزرگیا اور حل نہ ہوا تو مبینہ طورپر محمداکرم ولد رکن دین اس کے بیٹے محمدوسیم اکرم ولد محمداکرم اور جعفر حسین وغیرہ نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی تنویر اور بھتیجی فوزیہ بی بی کوموت کے گھاٹ اُتار دیا تھانہ صدر خانیوال میں پرچہ درج ہوگیا ایڈیشنل سیشن جج خانیوال محمداقبال ہرل نے مقدمہ کی تفصیلی سماعت کے بعد ملزم محمداکرم پر قتل کا جُرم ثابت ہونے پر دوبارہ سزائے موت اور مجموعی طورپر دس لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ وسیم اکرم اور جعفر حسین کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔