صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کا یکساں یونیفارم لاگو۔ نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 23:30

خانیوال۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کا یکساں یونیفارم لاگو کرکے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے یکم مئی 2018 سے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی ٹریفک پولیس کی یونیفارم یکساں کرنے کا حکم دیا ہے یکم مئی سے صوبہ بھر کے ٹریفک پولیس اہلکار بلیو ئشن گرے یونیفارم زیب تن کریں گئے اس سلسلہ میں با قعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ٹریفک اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کے فرائض ایماندار ی کے ساتھ ادا کرنے اور عوام الناس کو بہترین ٹریفک نظام دینے کی ہدایت کی گئی ہیں۔