فیصل آباد ،اٹھائیسویں نیشنل ہینڈبال چیمپئین شپ پاک آرمی نے اپنے نام کرلی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:30

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) اٹھائیسویں نیشنل ہینڈبال چیمپئین شپ پاک آرمی نے اپنے نام کرلی ۔زرعی یونیورسٹی کے کورٹ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں پاک آرمی نے واپڈا کی ٹیم کو شکست دی ۔پہلی ، دوسری ااور تیسرے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں جبکہ کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئے گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد میں کھیلی جانیوالی 28ویں نیشنل ہینڈ بال چیمئین شپ پاک آرمی نے واپڈا کو 35-24کے واضح گول سکور سے شکست دیکر اپنے نام کرلی ۔

اس سے قبل تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیش اور پاک ریلوے کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے 40-36کے سخت مقابلے کے بعد ریلوے کی ٹیم کو شکست دی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے اختتام پر انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پیٹرن چیف ہینڈ بال فیڈریشن اور نائب صدر پاکستان اولمپکس اایسوسی ایشن سید محمد عابد قادری نے پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر آرمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ ، واپڈا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سلور جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو سلور میڈلز دئیے گئے ۔اپنے مختصر خطاب میں مہمان خصوصی نے کھیلوں کو صحت کی بنیاد قرار دیا ۔حکومتی سرپرستی میں عالمی سطح پر ہینڈبال کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے اعادہ کیااور کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن سطح پر اقدامات اٹھانے کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر غلام جیلانی ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سپورٹس بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر اشفاق ، جنرل سیکرٹری ہینڈ بال فیڈریشن جاوید اقبال ،اور جنرل سیکرٹری پاکستان ہینڈبال ریفری ایسوسی ایشن محمد اکرم بھی موجود تھے ۔