حکومت نے ایک متوازن اور غریب دوست بجٹ پیش کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار رائو محمد اجمل خان کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

جمعہ اپریل 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار رائو محمد اجمل خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک متوازن اور غریب دوست بجٹ پیش کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، 60 سالوں میں بجلی کے پیداواری یونٹ ایک طرف اور ہماری حکومت کے پانچ سالوں میں ریکارڈ بجلی کے پیداواری یونٹ ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک متوازن اور غریب دوست بجٹ پیش کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاجر طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی۔