کراچی میں پولیس کاگودام پر چھاپا،گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری 40 سے زائد بوریاں برآمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 23:45

کراچی میں پولیس کاگودام پر چھاپا،گدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری 40 ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پولیس نے کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں گودام پر چھاپا مار کرگدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری 40 سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں گودام پر چھاپا مار کرگدھوں اور کتوں کی کھالوں سے بھری 40 سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق گودام میں موجود 4 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتارملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔گودام کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ابتدائی تقفتیش کے مطابق برآمد کھالوں میں کتوں کی کھالیں بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے مطابق یہ کھالیں افغانستان سے لائیں گئیں ہیں۔ایس ایس پی ذوالفقار مہر کے مطابق رفتارہونےوالا ایک ملزم افغان باشندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :