وفاقی حکومت کا ایف بی آر افسران کے اضافی اختیارات اور انکم ٹیکس افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم کرنا خوش آئند اقدام ہے

چیئرمین بزنس مین کیمونیٹی سراج قاسم تیلی، صدر کے سی سی آئی مفسر عطا ملک اور دیگر کا وفاقی بجٹ تقریر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت کا ایف بی آر افسران کے اضافی پاور اور انکم ٹیکس افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ یہ بات بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹڑی (کے سی سی آئی) کے صدر مفسر عطا ملک سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جمعہ کو وفاقی بجٹ برائے 2018-19 کی تقریر سننے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انکم ٹیکس افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم کرنا خوش آئند ہے جو کراچی چیمبر کا ہی مطالبہ تھا، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مفسر عطا ملک نے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے کا پلانٹ لگانے کا اعلان خوش آئند ہے، حکومت نے کراچی والوں کے لئے خوش خبری دی ہے۔ بزنس مین گروپ کے رہنما انجم نثار نے کہا کہ سالانہ انکم ٹیکس کی حد بڑھانا اچھا اقدام ہے۔ اس موقع پر بزنس مین گروپ کے رہنما زبیر موتی والا، کراچی چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق، نائب صدر ریحان حنیف، سابق صدر شمیم فرپو سمیت دیگررہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔