نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میں جرائم کی روک تھام اور امن امان کی فضا بحال رکھنے کیلئے سکھر پولیس کا سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کی ، 20 مشتبہ افراد زیر حراست

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

سکھر۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میں جرائم کی روک تھام اور امن امان کی فضا بحال رکھنے کیلئے سکھر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور اسنیپ چیکنک کی جس کے دوران 20 مشتبہ افراد اور 33 انڈر ایج ڈرائیور وں کو زیر حراست لیا گیا، گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس اعلامیہ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے سب ڈویژن میں گیسٹ ہائوسز، ہوٹلز، مسافر خانوں بس ٹرمینل، صرائے سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست لئے گئے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں مختلف تھانوًں کی حدود میں ایس ایچ اوز بمعہ ٹیم مختلف چیک پوائنٹس چوراہوں سمیت داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ تلاشی کا عمل جاری رہا، اسنیپ چیکنگ کے دوران کالے سیشے، بلو لائٹس فینسی نمبر پلیٹس گلوبس ناکارہ CNG سیلنڈرز رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کی گئی، اپلائیڈ موٹرسائیکلز انڈر ایج ڈرایورز سمیت بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 70 سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا گیا ، 20 زائد موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ اور بناء تالا کی بنیاد پر تحویل میں لے لی گئیں ،اسنیپ چیکنگ کے دوران 80 سے رائد فینسی نمبر پلیٹس ٹنٹد گلاسس گلوبس اتار لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :