وفاقی بجٹ عوام دوست اور حکومت کی کامیاب معاشی اقتصادی پالیسیوںکا نتیجہ ہے، مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

سکھر۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ضلع سکھر کے عہدیدران نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ اور حکومت کی کامیاب معاشی اقتصادی پالیسوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے مسلسل چھٹی بار ایک متوازن عوام دوست بجٹ کا پیش کیا جانا حکومت کی کامیابی کا تسلسل ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اپنے قائدین کی قیادت میں ملک بھر میں بھرپور عوامی مینڈیٹ حاصل کر کے کامیابیاں حاصل کریگی اور حکومت بنائے گی۔ ملک و قوم کی ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :