گھوٹکی پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

سکھر۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) گھوٹکی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل، ڈکیتی ،بغیر لائسنس اسلحہ، منشیات اور چوری سمیت مختلف سنگین جرائم میں مطلوب ایک اشتہاری اورقتل کیس کے ملزمان ، منشیات فروش سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گھوٹکی پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ کلاشنکوف، پسٹل اور راونڈ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کیمطابق سرحد پولیس نے لنک روڈ میر چاچڑ کے قریب چھاپہ مار کرقتل اور ڈکیتی کیس کا ملزم مور علی عرف معشوق علی عرف ادھڑ کو کلاشنکوف اور 05 راؤنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نے کچھ عرصہ پہلے ایک ڈکیتی اور ایک قتل کیا تھا۔ سرحد پولیس نے ایک کاروائی کے دوران لنک روڈ رمضان بھارو کے نزدیک چھاپہ مار کر قتل کیس میں ملوث ملزم بشارت علی ساوند کو بغیر لائسنس اسلحہ پسٹل اور 03 راؤنڈ سمیت گرفتار کر لیا، علاوہ ازیں ڈہرکی پولیس نے دوران گشت ڈہرکی مال پڑی کے نزدیک ایک منشیات فروش گرفتار ضمیر حسین گڈانی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ڈھرکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپے کے دوران ایک اشتہاری ملزم سومار ولد کالو تھوری کو جو کہ چوری کے کیس میں مطلوب تھا گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس گھوٹکی کامران نواز نے بہترین کاروائیوں پر پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :