پولیس کی کارروائی، پٹاخوں کی 6 بوریاں، 6 کارٹن برآمد، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 23:50

لاڑکانہ ۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر سی آئی اے تھانہ کے انسپیکٹر محمد پریل موریو کی سربراہی میں پولیس نے قمبر روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے پٹاخوں کی 6 بوریاں اور 6 کارٹن برآمد کرکے ایک ملزم دیدار علی شیخ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :