کار سوار خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،مقدمہ درج

ہفتہ اپریل 00:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) کار سوار خاتون نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گئی،،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واحد حسین شاہ ولد فقیر شاہ ساکن کوہلیہ حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال میں زخمی حالت میں بیان دیا کہ میں موٹر سائیکل پر شہر سے اپنے گھر جا رہا تھا مین جی ٹی روڈ سے یو ٹرن پر موڑ کاٹ رہا تھا تو اسی اثناء میں ایک خاتون ملازم جس کانام میں نہیں جانتا ہوں سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں جو انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے آ رہی تھی میرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب میں نیچے گر گیا اور مجھے شدید چوٹیں آئیں نامعلوم خاتون ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گئی اسی اثناء میں موقع پر باغ حسین شاہ اور ادریس شاہ اپنے موٹر سائیکل پر آ گئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مجھے ٹی ایچ کیو حسن ابدال طبی امداد کیلئے پہنچایا پولیس نے نامعلوم کار سوار خاتون کے خلاف 279/427/337G ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے کار سوار خاتون کی تلاش شروع کر دی۔