حسن ابدال،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں تھانہ بسال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی تھانہ بسال حسنات احمد نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش شیر احمد گونگا ولد میاں خان ساکن مٹھیال جو قبرستان کے پاس کھلے میدان میں اپنے مخصوص گائکوں کے انتظار میں کھڑا تھا اس کو گرفتار کرتے ہوئے جامہ تلاشی کے دوران 502 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :