قائد محمد نواز شریف 22 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،محمد سلیم شہزاد

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف 22 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں قائد محمد نواز شریف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظر یہ اور فلسفہ کا نا م ہے نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں نے قوم کو جھوٹ اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں دیا الیکشن قریب آتے ہی مفادپرست اور چڑھتے سور ج کے پجاری اپنی وفاداری تبدیل اور ضمیر فروخت کررہے ہیں، دھرنوں کے ذریعے جاری ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوا م کے منصوبوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) بھاری اکثریت کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے۔