وفاقی بجٹ عوام دوست اور فری ٹیکس بجٹ ہے،عوام کو ریلیف ملے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور فیملی پنشن میں اضافہ موجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے،شیخ سلیمان سرور

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی بجٹ عوام دوست اور فری ٹیکس بجٹ ہے بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنروں کے علاوہ فیملی پنشن میں اضافہ موجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1شیخ سلیمان سرور نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ عوام دوست ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں دس فیصد اضافہ ، ہاؤس رینٹ میں پچاس فیصد اضافہ ، فیملی پنشن ساڑھے چار ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے سات ہزار روپے کر دی پچتر سال کی عمر کے پنشن پندرہ ہزار روپے کر کے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے موجودہ حکومت کا پانچ سالہ دور تاریخی دور ثابت ہو گا ان پانچ سالوں میں شریف برادران نے ملک و قوم کے لیے جو خدمات دیں اُن کی مثال نہیں ملتی ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا صحت تعلیم اور زرعی شعبے کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی جس سے کاشتکاروں کو ریلیف ملے گا اُن کی آمدن میں اضافہ ہو گا موجودہ حکومت کے دور میں بڑے بڑے منصوبے مکمل ہوئے عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سہولیات فراہم کی گئیں عوام کو سستی سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں موٹر وے تعمیر کیے اسلام آباد میں میٹرو بس شروع کی توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلئے میگا پراجیکٹ لگائے گئے مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت تاریخی دور ہوگا ان پانچ سالوں میں عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیا گیا۔