غیر نصابی سرگرمیوں میں کھیلیں بہت اہمیت کی حامل ہیں،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع اٹک نثار احمد میو

ہفتہ اپریل 00:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) غیر نصابی سرگرمیوں میں کھیلیں بہت اہمیت کی حامل ہیں ہمارے طلباء نے کھیلوں کے مقابلوں میں راولپنڈی ڈویژن کی سطح پر فٹ بال کھیل میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف ہمارا بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع اٹک نثار احمد میو نے گورنمنٹ بوائز ایلیمینٹری سکول حاجی شاہ میں تقریب انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا سی ای او نے ہیڈ ماسٹر صفدر خان اور سپورٹس ٹیچر سہیل اختر کی کاوشوں کو سراہااس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری عمران قریشی ،ڈپٹی ڈی ای او داود اختر کیانی، چیئرمین یونین کونسل حاجی شاہ چن شیر افسر ، سینئرہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول زاہد ،سماجی شخصیت افسر داد اور ممبران سکول کونسل حاجی محبوب عا لم ،عامر شہزاد وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :