وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بجٹ کو ایک متوازن اور عوام دوست قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجٹ 2018-19ء میں تمام شعبوں کے لیے بڑی رقم مختص کی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تین یا چار ماہ کے بجٹ کی تجویز سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے زخائر میں اضافے کے لیے حکومت بہت کوششیں کر رہی ہے۔