نئے امریکی وزیر خارجہ کی برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت

ہفتہ 28 اپریل 2018 09:30

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو حلف اٹھانے کے تقریباً بارہ گھنٹوں بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیٹو ہیڈکوارٹرز میں وہ اپنے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بند دروازے کے پیچھے ہونے والی میٹنگ میں شریک بھی ہوئے۔ انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ نیٹو کی جانب سے پومپیو کی موجودگی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔ اس میٹنگ میں شرکت کے بعد پومپیو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ جن ملکوں کا وہ دورہ کریں گے، ان میں اسرائیل، اردن اور سعودی عرب شامل ہیں۔