اسرائیل غیر مسلح مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے باز رہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 09:30

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے آج مسلسل پانچویں دور میں مظاہرین پر بھاری طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

رعد الحسین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود اسرائیلی فوجی غیر مسلح فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تیس مارچ سے ہر جمعے کو ہونے والے ان مظاہروں میں اب تک پینتیس فلسطینی ہلاک جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔