ترکی، ازمیر سے داعش کے 4 مشتبہ ارکان گرفتار

ہفتہ اپریل 09:30

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترک سکیورٹی حکام نے ساحلی شہر ازمیر سے جہادی گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے چار مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ مشتبہ افراد داعش کے اہم اراکین ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ترک روزنامے حریت نے اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ یہ گرفتاریاں ترک خفیہ ادارے اور پولیس کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ اخبار کے مطابق یہ مشتبہ افراد مہاجرین کے ایک گروہ میں شامل ہو کر یورپ جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :