امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کی منظوری

ہفتہ 28 اپریل 2018 09:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) امریکی کانگریس کے اراکین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے ایک بل کی منظوری دی ہے۔ایران ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے 4 اراکین کی جانب سے یہ بل پیش کیا گیا جسے 2 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 410 ووٹوں سے منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس بل کی بنیاد پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امریکی شہریوں کو گرفتار کرنے میں کردار ادا کرنے والی ایرانیوں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی۔امریکی وزارت خارجہ نی21 اپریل کو بھی انسانی حقوق کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران کے خلاف الزامات لگائے تھے۔دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ امریکہ کی یہ رپورٹ سیاسی محرکات کی حامل اور ناقابل قبول ہے۔