ایران نے روس سے 40 سوخوئی جیٹ طیارے خرید لئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 09:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایران کی دو اہم ہوائی کمپنیوںآسمان اور ایئرٹور' نے روس سے 40 مسافر بردار سوخوئی سپر جیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایرانی کمپنی آسمان اور ایران ایئرٹور اور روس کی سوخوئی کمپنی کے سربراہوں نے نائب روسی وزیر صنعت و تجارت 'اولگ ایوگینی وچ بوچاروف' کی موجودگی میں اس معاہدے پر دسخط کئے۔دونوں ممالک نے ترکی کے شہر انطالیہ میں جاری 2018 یورشیا ایئرشو فیسٹیول کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کئی.انطالیہ ایئرشو میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے 55 ممالک کی 300 کمپنیوں نے ہوابازی سے متعلق جدیدترین ٹیکنالوجی، ساز و سامان اور سائنسی کامیابیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔