جاپان ، حزب اختلاف کی 2 جماعتوں کا نئی سیاسی جماعت بنانے پر اتفاق

ہفتہ اپریل 10:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) جاپان کی پارٹی آف ہوپ اور ڈیموکریٹک پارٹی نے 7 مئی کو نئی جماعت بنانے پر اتفاق کیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی آف ہوپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ رائے دہندگان کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے مقابلے میں ایک قابل عمل متبادل فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر دونوں جماعتوں کے 106 قانون ساز نئی جماعت میں شامل ہو گئے تو یہ جماعت پارلیمان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ تاہم کئی رکن پارلیمان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس نئی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے۔