اقوام متحدہ میں تعینات چینی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی معاملات کے زیر اہتمام ’’ کثیر الجہتی کی حمایت اور کثیر الطرفہ تجارتی نظام اور قواعدکا تحفظ ‘‘نامی سیمنار اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں منعقد

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں تعینات چینی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی معاملات کے زیر اہتمام ’’ کثیر الجہتی کی حمایت اور کثیر الطرفہ تجارتی نظام اور قواعدکا تحفظ ‘‘نامی سیمنار اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ما جو شو نے سیمنار سے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے کثیر الجہتی کی حمایت کرنے اور کثیر الطرفہ تجارتی نظام اور قواعد کا تحفط کرنے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کھلے پن اور باہمی مفادات کے اصولوں پر عمل کرتا رہے گا۔ما جو شو نے کہا کہ اس وقت عالمی معیشت بحال ہورہی ہے تاہم اس کی بنیاد مضبوط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ تجارتی تحفظ پسندی سر اٹھا رہی ہے جس سے کثیر الطرفہ تجارتی نظام اور عالمی معیشت کے استحکام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ مزکورہ سیمنار میں چینی نمائندوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے اہل کاروں، اقوام متحدہ میں تعینات بعض ممالک کے نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سمیت سو افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :