چین میں جیوری کے قانون کی منظوری

ہفتہ اپریل 10:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا دوسرا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں عوامی جیوری کے قانون کی منظوری دی گئی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس قانون میں عوامی جیوری پینل کے ممبران کے انتخاب، تصدیق ، فرائض ، اور نگرانی کے بارے میں تفصیلی دفعات مرتب کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مزکورہ قانون کے مطابق عوامی جیوری پینل کے ممبران کی حیثیت جج کے برابر ہوتی ہے اوروہ یکساں قانونی حقوق رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مزکورہ قانون کے عمل میں آنے کے بعد چین میں عوامی جیوریز کے انتخاب، تربیت اور دیگر متعلقہ امور کا انتظام کیا جائے گا۔دوسری طرف معاشرے میں عوامی جیوری کے نظام کے بارے میں تشہیر بھی کی جائے گی تاکہ عوا م بھی اس عوامی جیوری کے نظام کی حمایت کریں۔

متعلقہ عنوان :