چینی وزیر اعظم سے امریکی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کی ملاقات

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے امریکا کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ایلین ایل چاو سے بیجینگ میں ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے،چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کا اقتصادی و تجارتی تعاون درحقیقت باہمی مفادات پر مبنی ہے، تجارتی تنازعات کے عالمی معیشت کی بحالی کے عمل پر منفی اثر ات پڑیں گے اور یہ عالمی صنعتی سلسلہ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

صرف مذاکرات کے ذریعے موجودہ مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔امریکی وزیر نے کہا کہ اس وقت امریکہ چین تعلقات ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔فریقین درپیش بعض مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔امید ہے کہ فریقین کو اقتصادی و تجارتی مسائل پر مشاورت سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :