چیف جسٹس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، وارڈز کا معائنہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 28 اپریل 2018 10:38

چیف جسٹس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ، وارڈز کا معائنہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل۔2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی مختلف وارڈز کا دوہ کیا، خواتین مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہسپتال کو کوئی پاگل خانہ نہیں کہے گا جو کارکردگی ہے ابھی نظر آجائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان کے دورہ کے موقع پر خواتین مریضوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے ساتھ بہت برا سلوک ہوتا ہے، ہمیں ادویات بھی نہیں ملتیں اور نہ ہی ٹھیک علاج ٹھیک ہوتا ہے۔ جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپکے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی، مریضوں کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔