سعودی عرب، منشیات سمگلرز کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات ضبط

ہفتہ اپریل 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سعودی حکام نے الباحہ شہر میں ایک کاروائی کے دوران منشیات کے اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق الباحہ کے قریب سعودی محمکہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے اسمگلرز کے ایک گروہ کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ الباحہ شہر میں منشیات کی ایک بڑی کھیپ پہنچا رہے تھے۔ سعودی محمکہ انسداد منشیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق 7000کے قریب نشہ آور ادویات بھی ضبط کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :