سعودی عرب ،شاہ سلمان کی سیرالیون کے صدر جولیس میدبیو کو منصب صدارت سنبھالنے پر مبارک باد

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب کیفرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افریقی ملک سیرالیون کے صدر جولیس میدبیو کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جولیس میدبیو کی قیادت میں سیرالیون ترقی کرے گا اور سعودی عرب اور سیرالیون کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی سیرالیون کے صدر جولیس میدبیو کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔