پنجاب کا آئندہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟نام سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 11:01

پنجاب کا آئندہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟نام سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ احد چیمہ نے نیب کی تفتیش کے دورا ن بہت سے ایسے دعوے کیے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے اندر ایک خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ شاید شہباز شریف کو بھی نا اہل کر دیا جائے ۔ اگر شہباز شریف نا اہل ہو جاتے ہیں تو ان کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنا اللہ ہیں، رانا ثنا اللہ مشرف کے دور میں ہر قسم کے الزامات کا سامنا کر چکے ہیں۔

بہت سے کٹھن حالات سے نکلے ہیں ، ان کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکتا ، لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ان پر کوئی نہ کوئی الزام عائد ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ شہباز شریف کو نا اہل کرنے کے بعد رانا ثنا اللہ کا بھی راستہ روکا جا سکتا ہے، ان کے بعد کوئی ایسا رہنما نہیں ہے جو پارٹی کو سنبھال سکے،،حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے اُمیدوار نہیں ہیں لہٰذا خواجہ سعد رفیق سے کہا گیا ہے کہ آپ صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ لیں، ویسے بھی ان کا ایک حلقہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ اگر شہباز شریف بھی نہ ہوں اور رانا ثنا اللہ بھی نہ ہوں، تو خواجہ سعد رفیق وزارت اعلیٰ کے اُمیدوار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: